عالیہ بھٹ ملٹی ایکٹریس فلم میں دیپکا اور کٹرینہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں

نئی دہلی: بالی وڈ کی بہترین اداکاراؤں میں ایک عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ بالی وڈ انڈسٹری میں بھی ایک ’ آل فیمیل ‘ لیڈ رول والی فلم بننی چاہئے، کرینہ کپور اور سونم کپور آنے والی فلم ’ ویر دی ویڈنگ‘ ایک آل فیمیل لیڈ رول والی فلم ہے اور عالیہ بالی ووڈ میں بھی اس قسم کے رجحان کی فلمیں دیکھنا چا ہتی ہیں۔
اداکارہ عالیہ نے ایک انٹریو میں بات کرتے ہوئے کہا ’ جیسے ملٹی ہیرو والی فلمیں بنائی جاتی ہیں ویسے ہی ملٹی ہیروئن والی فلمیں بننی چاہئیں اور ایسی فلم میں میں آگے بڑھ کر کام کرنا چاہوں گی۔
بالی ووڈ میں مرکزی کردار والی فلمیں بہت کم بنی ہیں جیسے عائشہ، پارچڈ، نیل بٹے سناٹا اور گلابی گینگ وغیرہ ۔ عالیہ بھٹ نے خود صرف ایک ملٹی ہیروئن فلم میں کام کیا ہے ( اڑتا پنجاب) یہ اتفاق ہے کہ میرے پاس ایسی ایک ہی فلم ہے جس میں دو اداکارائیں تھیں۔
ورنہ میری بہت خواہش ہے کہ میں کسی ایسی فلم میں کام کروں جس میں کئی ساری اداکارائیں ہوں“۔ عالیہ آگے کہتی ہیں کہ کٹرینہ اور دیپکا دونوں میری ااچھی دوست ہیں اور میں ان کے ساتھ ایک ڈیل کی ہے کہ وہ کبھی نہ کبھی میرے ساتھ کسی فلم میں کام کریں گی۔
عالیہ نے کہا کہ ابھی تک ایس کوئی بھی اسکرپٹ میرے پاس نہیں آئی ہے جس میں میرے ساتھ دو اداکاراؤں والاکردارملا ہولیکن ایسی کسی فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی گئی تو انکار نہیں کروں گی“ ۔

Title: will we see alia deepika and katrina in an all woman dil chahta hai | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply