اس سیزن میں کے کے آر ہی آئی پی ایل کا اعزاز جیتے گی: شاہ رخ خان

کولکاتا:آئی پی ایل 10 کے مقابلے میں بھلے ہی کولکاتا نائٹ رائڈرس کو ممبئی انڈینس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہو لیکن ٹیم کے مالک سپراسٹار اداکار شاہ رخ خان نے امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کی ٹیم اس بار خطاب جیتنے کی مضبوط دعویدار ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ کولکتہ ،ممبئی میچ میں پہلی بار گھریلو میدان میں ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے آئے تھے اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ ایک بار پھر یہاں آئیں گے اور ٹیم کے ٹائٹل جیتنے کا جشن منائیں گے۔
اپنے مصروف ترین پروگرام سے وقت نکال کر ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے میچ دیکھنے آئے شاہ رخ کو ٹیم کے ہارنے سے ضرور مایوسی ہوئی لیکن انہوں نے امید ظاہر کی کہ خطاب ان کی ٹیم ہی جیتے گی۔ قابل ذکر ہے کہ کے کے آر سال 2012 اور 2014 میں دو بار اس خطاب کو اپنے نام کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا جس طرح ہر میچ مین کراؤڈ نے ان کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اس سے ترغیب پا کر ہم ٹرافی کو بنگال کی سیر کرانے اور بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے دفتر کی زینت بڑھانے ٹرافی لانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیں گے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Will return to eden gardens with trophy promises kkr owner shah rukh khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply