این ٹی آر کی سوانح فلم میں اداکارہ رکول پریت سری دیوی کا کردار ادا کریں گی

نئی دہلی: ان دنوں بالی ووڈ سے لیکر ٹولی وڈ تک میں سوانح( بائیوپک) پر فلموں کی بہار آئی ہوئی ہے۔ ایک بعد دیگرے سوانح فلمیںسلور اسکرین پر کامیاب ہو رہی ہیں۔

جنوبی سنیما کے مشہور ایکٹر اور سیاست داں این ٹی رما راؤ کے نام سے معروف نندمور تارک راماراؤ کی بائیوپک بھی جلد ہی تلگو میں ناظرین کو دیکھائی جائے گی۔ اس سوانح فلم میں بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن این ٹی آر کی بیوی کا کردار اادا کریں گی۔

لیکن اب تازہ خبر ہے یہ کہ جنوبی سنیما کی مشہور اداکارہ رکول پریت سنگھ فلم میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کا کردار نبھائیں گی واضح ہوکہ ان ٹی آر راماراؤ اور سری دیوی نے تقریبا14فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

اس وقت ان دنوں کی جوڑی لوگوں خوب پسند آئی تھی۔ خفیہ ذرائع کے مطابق ’ فلم میں سری دیوی کے کردار کو نبھانے کے لئے اداکارہ رکول پریت سے رابطہ کیا گیا تھا اور وہ اس فلم کا حصہ بننے کے لئے کافی پرجوش ہیں۔

این ٹی آر کی اس سوانح میں نندموری بلا کرشنن این ٹی آر کا کردار اداکریں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ این ٹی آرجنوبی ہند کی فلموں کے مشہور ایکٹر تھے بعد میں انہوں نے سیاست میں شمولیت اختیار کر کے ریاست اندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اب ان کی زندگی پر فلم (سوانح) بن رہی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Will rakul preet be playing sridevi in ntr biopic in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply