بپاشا باسو اگلی فلم میں شوہر کرن کے ساتھ اداکاری کرسکتی ہیں

ممبئی:بےباک اداکارہ بپاشا باسو ایک بار پھر اپنے شوہر کرن سنگھ گروور کے ساتھ کام کرنے والی ہیں۔ بپاشا، کرن کے ساتھ ایک فلم میں نظر آ سکتی ہیں۔ ڈائریکٹر بھوشن پٹیل نے کرن کو فلم کے لئے سائن کیا ہے جو اس سے پہلے دونوں کو لے کر فلم’الون‘بنا چکے ہیں۔ کرن اور بھوشن پٹیل کافی عرصے سے اس فلم کی کہانی پر کام کر رہے تھے۔
حال ہی میں دونوں نے فلم کی اسکرپٹ پر مہر لگائی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس فلم کے لئے بپاشا کو بھی پیش کس کی گئی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے، تو طویل وقت کے بعد دونوں حقیقی زندگی کے پارٹنر سلور اسکرین پر ساتھ نظر آ سکتے ہیں۔ بھوشن پٹیل کا کہنا ہے کہ ابھی بپاشا سے اس بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ٹی وی کی دنیا سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے اداکار کرن نے بپاشا باسو سے اسی سال شادی کر لی تھی۔ بپاشا باسو گزشتہ کچھ وقت پہلے ٹی وی پر بھی نظر آ چکی ہیں۔ دونوں کو ٹی وی پر بھی ساتھ آنے کی پیش کش ہوئی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Will bipasha basu feature with husband karan singh grover in his next film in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply