عامر خان کی فلم ’ مہا بھارت‘ کے لئے مکیش امبانی 1000کروڑ روپے دیں گے

نئی دہلی: بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اپنی آنے والی فلم ’ ٹھگ آف ہندوستان‘ کے حوالے سے کافی سرخیوں میں ہیں اوراس کی شوٹنگ میںکافی مصروف ہیں ۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق عامر خان کی فلم ’ مہا بھارت‘ کو ریلائنس کمپنی کے مالک مکیش امبانی کی طرف سے 1000کروڑ روپے کی پیش کش کی گئی ہے۔
مکیش امبانی نے حال ہی میں انٹر ٹینمنٹ کمپنی ایروز اور ایکتا کپور کی بالا جی پروڈکشن ہاؤس پر پیسہ لگایا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق مکیش امبانی عامر خان کی مہا بھارت کے شریک پروڈیوسر ہو ں گے۔
حالانکہ ابھی اس بات کی پوری طرح سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ امبانی اپنی کس کمپنی کے توسط سے یہ فنڈ فلم مین لگائیں گے۔ اخبار مڈ ڈے کے مطابق عامر خان کی فلم ’ مہا بھارت‘ 1000 کروڑ کے بجٹ کو لیکر پہلے سے فلم انڈسٹری میں سرخیوں میں ہے۔
ایسا کہا جاتا ہے کہ فلم کا ایک ہی قسط میں پورا ہو نا ممکن نہیں ہے۔ تفصیلی اسکرپٹ کو دیکھتے ہوئے فلم کئی ہدایتکار کے ساتھ تین یا پانچ قسطوں میں بنانے کی بات کہی جا رہی ہے ۔

Title: will aamir khans mahabharata be financed by mukesh ambani have a budget of rs 1000 crore | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply