انوراگ باسو کی ہدایت کاری میں کام کرنا آسان نہیں:رنبیر کپور

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور، انوراگ باسو کے ساتھ کام کرنا مشکل سمجھتے ہیں۔ واضح رہے کہ انوراگ باسو کی ہدایت میں بنی رنبیر کپور کی فلم جگا جاسوس 14 جولائی کو ریلیز ہوگئی ۔ فلم برفی کے بعد انوراگ باسو کے ساتھ دوسری بار کام کرنے والے رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انوراگ کے ساتھ کام کرنے کا سب سے مشکل مرحلہ صبر برقرار رکھنا ہے۔
پھر، وہ فلم بنانے میں کافی وقت لگاتے ہیں۔ رنبیر کپور نے کہا، ”انوراگ باسو کے ساتھ کام کرنے کا چیلنج اداکاری نہیں ہے، بلکہ صبر برقرار رکھنا ہے اور وہ بہت وقت لیتے ہیں۔ کام لینے کا ان کا اپنا خاص طریقہ ہے، جس میں وقت لگتا ہے۔“ قابل ذکر ہے کہ فلم جگا جاسوس میں رنبیر کپور کے علاوہ قطرینہ کیف بھی مرکزی کردار میں ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Why ranbir kapoor finds it challenging to work with anurag basu in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply