میں جہاں کہیں بھی قومی ترانہ سنتا ہوں کھڑا ہوجاتا ہوں: ارباز خان

ممبئی : بالی ووڈ کے فلم ساز، ہدایت کار و اداکار ارباز خان نے کہا ہے کہ بھلے ہی سپریم کورٹ کی نئی رولنگ کے مطابق عوامی مقامات پر قومی گیت کے دوران کھڑا ہوجانے کو لازمی نہیں بتایا ہے لیکن میں ترانے کے احترام میں ہمیشہ کھڑا ہوؤں گا۔
اپنی فلم تیرا انتظار کا ٹریلر پیش کرتے ہوئے ارباز نے کہا کہ میرا دماغ جس قسم کاہے اس کے مطابق یہ میر ی ایک عادت سی بن کر رہ گئی ہے۔اس لیے مین جہاں کہیں بھی قومی ترانہ سنتا ہوں کھڑا ہوں میں خود بخوداس کے احترام میں کھڑا ہو جاتا ہوں۔
اس موقع پر واہں موجود سنی لیون نے کہا کہ ان کےخیال میں حب الطنی ایک ایسا جذبہ ہے جو اندر سے اور دل سے عو دکر آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ چاہے جو ہو ہمیں اس ترانے کے احترام میں کھڑا ہونا چاہیے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Whenever i hear national anthem i stand uparbaz khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply