مجھے ایک رات کی جیل بھی ہو چکی ہے: شاہ رخ خان کا سنسنی خیز انکشاف

نئی دہلی : حا ل ہی میں امریکی ٹا ک شو’ مائی نیکسٹ گیسٹ نیڈس نو انٹرو ڈکشن ود ڈیوڈ لیٹر مین ‘ میں شرکت کرتے ہوئے بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک بار اپنے غصے کی وجہ سے جیل جانا پڑا تھا۔

شو کے میزبان ڈیوڈ لیٹر مین نے شاہ رخ سے کئی سال پرانے ایک میگزین میں چھپے ایک مضمون کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے انکے جیل جانے کے واقعہ کے بارے پوچھا تو شاہ رخ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ میگزین میں چھپے اس مضمون سے وہ کافی ناراض ہوئے تھے اور غصے میں انہوں نے میگزین کے ایڈیٹر کو فون کیا تو ایڈیٹر نے جواب میں کہا کہ ’ اس مضمون کو مذاق کی طرح لیں ، یہ مذاق تھا۔

شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ میں غصے کی حالت میں میگزین کے دفتر پہنچ گیا اور گالی گلوچ کرنے کے ساتھ ساتھ نہایت بد تمیزی بھی کی ۔

انہوں کہا کہ اس کے بعد ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران کچھ پولس والے ان کے سیٹ پر پہنچے اور ان کو اپنے ساتھ چلنے کو کہا ۔ مجھے یہ لگا کہ یہ پولیس والے میرے مداح ہیں اور اس لئے وہ ان سے ملنے آئے ہیں تو میں نے ان کو اپنی کار میں بیٹھنے کی دعوت دی، بعد میں مجھے احساس ہوا کہ وہ انہیں میگزین کے ایڈیٹر کی شکایت پر گرفتار کرنے آئے ہیں۔

شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ میں ان کے ساتھ چلا گیا اور میں نے پہلی بار حوالات دیکھی جو بہت تنگ اور گندی تھی۔ خیال رہے کہ شاہ رخ خان کو ایک دن پولس حوالاتمیں گزارنا پڑاتھا۔ بعد میں انہیں ضمانت مل گئی ۔

واقعہ یوں ہے کہ 1993میں آئی فلم ’ مایا میم صاحب‘ میں شا ہ رخ کو فلم کے ہدایت کار کی بیوی کے ساتھ ایک رومانوی سین کرنا تھا ، جو 90کی دہائی کی سب سے بولڈ فلم مانی جاتی ہے ، اس فلم کے بارے میں ’ سینے بلٹیز‘ میگزین نے لکھاتھا کہ ’ فلم کے ہدایت کار کیتن مہتا نے اپنی بیوی ( دیپا ساہی) کے ساتھ ایک رات رہنے کو کہا جس سے وہ ایک دوسرے کے بارے میں سمجھ اور جان جائیں اور پھر لو سین شوٹ کریں۔ اس مضمون کو پڑھ کر شاہ رخ خان آگ بگولہ ہو گئے تھے اور پھر میگزین کے آفیس جا کر ایڈیٹر کو جان سے مارنے کی دھمکی دے ڈالی تھی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: When shah rukh khan was jailed for a day for misbehaving with a magazine editor in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.