شاہ رخ خان کے سامنےسلمان خان کیوں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے تھے : دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی : بالی ووڈ انڈسٹری کے دوستارے شاہ رخ خان اور سلمان خان جب ساتھ ہوتے ہیں تو اس وقت کا ماحول ہی الگ ہوتا ہے۔ اور دونوں کی لڑائی ہونے کے بعد اب شاہ رخ اور سلمان اب اکثر فلم ہو یا اسٹیج شو اکثر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔
ان کی لڑائی ہونے سے قبل ایک ایسا واقعہ بھی ہے جو ان دونوں کے درمیان اس وقت کے پیارو محبت کی حقیقت بیاں کرتی ہے۔ ہوا یوں کہ ایک ایوارڈ تقریب کے دوران جب شاہ رخ خان کو بہترین اداکار کاایوارڈ ملا تو شاہ رخ نے وہ ایوارڈ سلمان خان کو دے دیا اور اس وجہ سے سلمان خان پھو ٹ پھوٹ کر رونے لگے تھے۔
یہ واقعہ 1998کا ہے جب شاہ رخ خان کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا تھا ، اس موقع پر سلمان خان بھی وہاں موجود تھے تو اس ایوارڈ کو حاصل کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ ان سے سلمان شکایت کرتے رہتے ہیں کہ ان کو سارا ایوارڈ مل جاتاہے ان کو ایک بھی ایوارڈ نہیں ملتا ا سلئے میں سلما ن خان کو اسٹیج پر بلا نا چاہتا ہوں اور یہ ایوارڈ دینا چاہتا ہوں۔
اس کے بعد سلمان اسٹیج پر آئے اور رونے لگے اور اپنے انداز میں کچھ مستی بھی کی ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: when shah rukh khan gave away his best actor trophy to salman khan watch video in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply