سنجے دت اپنے والد کے گلے لگ کر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے تھے

نئی دہلی: ہر انسان کی زندگی میں اچھا برا وقت آتا ہے اور اس سے کوئی شخص بچا نہیں ہے۔اداکار سنجے دت کے ساتھ بھی ،جن کی زندگی پر بن رہی فلم ’ سنجو‘ جلد ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی، ایسا ہی کچھ ہوا تھا جب ان کی والدہ نرگس کا انتقال ہوگیا تو وہ منشیات کا استعمال کرنےلگے تھے۔

ڈرگس کی لت نے سنجے دت کو ایسی پریسانی میں ڈ ال دیا تھا کہ ان کے آنسورک نہیں پارہے تھے۔ یاسر عثمان کی لکھی کتاب’ سنجے دت‘ میں ایک ایسے واقعہ کا ذکر کیا گیا ہے جس میں اداکار سنجے دت ڈرگس کی وجہ سے دو دن تک سوتے ہی رہے۔ در اصل سنجے کی ڈرگس لینے کی عادت اس قدر بڑھ گئی تھی کہ ایک بار ڈرگس کا ایسا ڈوزلے لیا کہ وہ مسلسل دو دن تک سوتے رہے، اور جب وہ اٹھے تو ان کے کمرے میں موجود نوکرانہیں دیکھ کر رو پڑاتھا۔

سنجے دت نے اسے سے پوچھا کہ وہ انہیں دیکھ کر رو کیوں رہا ہے تو اس نے جواب دیا کہ وہ دو دن سے سو رہے ہیں اور کچھ کھایا پیا بھی نہیں ہے کسی کے بھی اٹھا نے پر نہیں اٹھے ، اس لئے سبھی لوگ گھبرا گئے تھے۔ ایکٹر سنجے کو یہ بات سن کر یقین نہیں ہوا لیکن جب انہوں نے خود کو آئینے میں دیکھا تو وہ حیران رہ گئے ، مسلسل سونے کی وجہ سے انکا چہرہ ، آنکھیں اور جسم سوج گیا تھا اور خود کی ایسی حالت دیکھکر سنجے دت کو لگا کہ انہیں کچھ ہو گیا ہے اور وہ گھبرا کر اپنے والد کے کمرے میں گئے اور والد کو گلے لگاکر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے اور بولنے لگے مجھے بچا لو ، مجھے بچا لو۔

واضح ہو کہ سنجے دت پر جو فلم بنا رہی ہے اس میں سنجے دت کا کردار ایکٹر رنویر کپور ادا کر رہے ہیں اور سنجے دت کے والدین کے رول میں ایکٹر پریش روال اور اداکارہ منیشا کوئرالہ د نظر آئیں گی ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: When sanjay dutt was sleeping continuous two days in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply