جب بیٹے کی کامیابی کے لئے رشی کپور ڈائریکٹر راجکمارہیرانی کی ماں کے قدموں میں جا گرے تھے

نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار رشی کپور اپنے سخت مزاج کے لئے جانے جاتے ہیں ، سبھی کو معلوم ہے کہ انہیں غصہ بہت جلدآتا ہے پھر چاہے کوئی بھی ہو فیملی سے ہو یا پھر باہری کیوں نہ ہو۔

لیکن حال ہی میں ان کے بیٹے اور اداکار رنویر کپور نے اپنے والد کے بارے میں ایک ایسا انکشاف کیا ہے جسے سن ہر کوئی حیران ہو جائے گا اور آپ کو احساس ہوگا کہ اپنے بیٹے کے خاطر ایک والد کس حد تک جا سکتا ہے۔

رنویر کپورنے حال ہی میں دیئے اپنے ایک انٹریو اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ جب راج کمار ہیرانی کی فلم ’ لگے رہو منا بھائی ‘(2006) زبردست کامیاب ہوئی تھی تو اس وقت میرے پاپا ( رشی کپور) کو ایسا لگا کہ رنویر کپور کو بھی اس ڈائریکٹر کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہئے۔

اسی سلسلے میں اداکار رشی کپور ایک دن راج کمار ہیرانی سے ملنے ان کے گھر گئے اور ان کی ماں کے پیروں میں گرگئے اور کہا کہ ان کا بیٹا (راجکمار ہیرانی) ایک جینیس(باصلاحیت) ہے اور انہیں کسی وقت ان کے بیٹے کے ساتھ کام ضرور کرنا چاہئے۔

اسکے بعد راجکمار ہیرانی کی فلم ’ پی کے‘ میں رنویر کپور نے ایک کیمیو رول ادا کیا تھا ۔ یہ فلم زبردست کامیاب اور سپر ہٹ ہوئی اور آج بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ٹاپ 10فلموں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

رنویر کہتے ہیں کہ میرے پاپا ( رشی کپور) کو پہلے ہی اس بات کااحساس ہو گیا تھا کہ ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی ہی ان کے بیٹے رنویر کپور کے کیرئر کو نئی بلندی دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ رنویر کپور کی ریلیز ہوئی فلم ’ سنجو‘ مسلسل کامیابی کی نئی بلندی کی طرف گامزن ہے اور فلم کی ریلیز کے تقریبامہینہ بھر بعد بھی یہ سرخیوں میں برقرار ہے۔ہندوستان میں راجکمار ہیرانی کی یہ فلم ’ سنجو’تقریباًاب تک 335کروڑ روپے کی کمائی کر چکی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: When rishi kapoor fell flat on rajkumar hiranis mothers feet for son ranbir kapoor in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply