پرینکا چوپڑا نے نک جونس کے برتھ ڈے کیک پر’ میں تم پر سارا پیسہ لگا سکتی ہوں“ لکھ دیا

نئی دہلی: امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ اپنے رشتوں کے حوالے سے اداکارہ پرینکا چوپڑا آئے دن سرخیوں میں رہتی ہیں۔ واضح رہے کہ پرینکا اور نک گزشتہ مہینے ممبئی میں منگنی کر لی ہے ۔

حال ہی میں پرینکا چوپڑا نے نک جونس کی سالگرہ منائی ہے ۔منگنی کے بعد یہ نک جونس کی پرینکا کے ساتھ پہلی سالگرہ تھی جس کی وجہ سے ان دونوں نے ایک شاندار پارٹی کا انعقاد کیا، جس میں نک جونس نے ایک نہیں بلکہ 3کیک کاٹے ،ان تینوں کیک میں سے ایک کیک کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی عام ہو رہی ہے ، اس کیک کی خاص بات یہ کہ اس پر لکھا ہے کہ ” میں تم پر سارا پیسہ لگا سکتی ہوں“۔

وہیں دوسری تصویر جو عام ہو رہی ہے اس میں پرینکا کے منگیتر نک جونس نے اپنا حلیہ بدل لیا ہے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر نک کے اس نئے لک بارے میں بھی لوگ تبصرہ کر رہے ہیں ۔

واضح ہو کہ اس تصویر میں نک جونس کلین شیو کے بجائے مونچھوں میں نظر آ رہے ہیں۔ ایسا خیال کیا جا رہے کہ نک جونس پرینکا کے ہمسفر بننے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں ، کیونکہ نک جونس اور پرینکا کی عمر کولیکر کافی بحث ہو رہی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پرینکا سے نک جونس تقریباً 10سال چھوٹے ہیں ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: When priyanka chopra bet her money on fiance nick jonas in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment