عامر خان اداکار نہ بنتے تو انٹرنیشنل ٹینس کھلاڑی ہوتے

ممبئی : 1965 میں ممبئی میں پیدا ہونے والے عامر خان، جن کی آج (14مارچ) کو 53ویں سالگرہ ہے ،اداکار ی کے میدان میں آنے سے پہلے کھیل کے میدان سے وابستی تھے اور ایک اچھے ٹینس کھلاڑی تھے۔
انہوں نے ریاستی سطح پر کئی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اور چمپئین بھی بنے۔عامر خان کے والد طاہر حسین نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ عامر نے قومی سطح پر بھی ٹینس کھیلا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ عامر خان کی پہلی فلم ’ قیامت سے قیامت تک‘ہے جو 1988میں ریلیز ہوئی تھی۔ عامر بچپن میں FTII(فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا) میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی، جو اس وقت شروع ہی ہوا تھا۔
ان کے والد نے اجازت نہیں دی، کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ عامر خان پڑھائی پر توجہ مرکوز کریں۔ عامر کے والد طاہر حسین کے مطابق عامر خان ان سے بحث کرنے لگے اور بولے ” جسے ڈاکٹر بننا ہے وہ میڈیکل کالج جاتا ہے۔
میں ڈائریکٹر ننا چاہتا ہوں اس لئے FTIIجانے کی اجازت دیں۔ عامر خان نے اس دوران کہا کہ یہ بہت اچھا انسٹی ٹیوٹ ہے جسے حکومت سے بھی منظوری حاصل ہے۔ بعد میں ان کے والد عامر کو کہا کہ انہیں FTIIجانے کی بجائے اپنے چچا ناصر حسین کو اسسٹ کرنا چاہئے اور ہدایت کاری کا فن سیکھنا چاہئے۔
والد کے مشورے پر عامر نے ایسا ہی کیا ۔ انہوںنے ناصر کے ساتھ فلم ’ منزل منزل ‘ اور ’ زبردست‘ میں معاون ہدایت کار کے طور پر خدمت انجام دی۔ قابل غورہے کہ اس کے پہلے عامر خان نے آدتیہ بھاٹہ چاریہ کے ساتھ شورٹ فلم ’ پرناوئی‘ (1983) مٰں بھی معاون ہدایت کار کا رول ادا کیا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: When aamir khan was state level tennis champion of maharashtra in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment