باکس آفس پرفلم دل والے کی ناکامی کا سبب یہ تھا۔۔۔۔۔۔

ممبئی:(یواین آئی)بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز روہت شیٹی نے، جنہوں نے گزشتہ سال شاہ رخ خان ،کاجول،ورون دھون اور کریتی سینن جیسے اداکاروں کو لےکر فلم دل والے بنائی تھی، کہا کہ وہ باکس آفس پر اپنی اس فلم کو خاطر خواہ کامیابی نہ ملنے کو اپنی سوچ نہ استعمال کرنے کو ذمہ دار مانتے ہیں۔ روہت نے کہا ”دل والے پہلی فلم تھی،جو میں نے اپنے طریقے سے نہیں بنائی۔
وہ پہلی اور آخری فلم ہوگی ،جو میں نے بغیر اپنی سوچ کے بنائی ہے۔شاہ رخ اورکاجول کی جوڑی سےمیرے اوپر پریشر بن گیا تھا کیونکہ دونوں کا رومانوی پہلو ہمیشہ کامیاب رہا ہے۔ جس کے باعث فلم کی کہانی میں کامیڈی کے ساتھ ساتھ دو بھائیوں کی کہانی بھی کٹتی چلی گئی ور رومانس بڑھتا چلا گیا ۔نتیجہ یہ نکلا کہ اصل اسکرپٹ پر ہم شوٹ ہی نہیں کر پائے اور پورا معاملہ ہی جدا ہوگیا۔
روہت نے کہا کہ انہوں نے غلطی سے سبق لے لیا ہے اور طے کیا ہے کہ وہی فلم بنائیں گے جس سے وہ مطمئن ہوں۔روہت نے مزید کہا”جس پر اطمینان ہو وہی کام کرنا چاہیے۔میں اس فلم میں یہ سوچتا رہ گیا کہ شائقین شاہ رخ اور کاجول کو لے کر رومانس ہی دیکھنا چاہیں گےاور میں اپنی سوچ کو پس پشت ڈالتا رہا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: What are the reasons of srks dilwale box office disaster in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply