سلمان خان کے ڈولے دیکھ کر سوناکشی سنہا کے نین پھسل گئے

ممبئی: سوناکشی سنہا اور سلمان خان ایک بار پھر پردہ سیمیں پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔سوناکشی سنہاکو سلمان نے ہی بولی وڈ میں اپنی فلم دبنگ سے لانچ کیا تھا اور اس کے بعد سوناکشی سنہا نے کئی ہٹ فلمیں کیں۔
سوناکشی کی آنے والی فلم ’ ویلکم ٹو نیویارک‘ ہے جس میں وہ پنجابی گلوکار وایکٹر دلجیت دوسانچھ کے ساتھ آ رہی ہیں۔ یہ فلم 23فروری کو ریلیز ہو گی ۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم میں بھی سونا کشی کو دبنگ خان کا ساتھ مل گیا ۔
سوناکشی سنہا نے بتایا کہ ویلکم ٹو نیویارک فلم کے ایک نغمے میں سلمان خان کے ساتھ کام کرکے کافی خوش ہیں۔’ نین پھسل گئے ‘ گیت میں سوناکشی سلمان خان کے ساتھ نظر آئیںگی جس میں وہ سلمان خان کے ڈولے کو بڑے غور سے دیکھ رہی ہیں۔
اس گانے کی پوری عکس بندی امریکہ کے شہر نیویارک میں ہوئی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Welcome to new york song nain phisal gaye salman khan sonakshi sinha in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply