کنہیا کمار کی زندگی پر ویب سریز بہت جلد منظر عام پر آئے گی

نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ یونین کے سابق صدر او راپنی تقریروں سے لوگوں کو اپنی طرف متاثر کرنے والے کنہیا کمار زبردست شہرت پا چکے ہیں۔

کنہیا ہر موضوع پر میڈیا سے بہت بیباکی سے اظہار خیال کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں جیل بھی جانا پڑا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت جلد کنہیا کمار کی زندگی پر ایک ویب سریز بنائی جا رہی ہے۔ اگرچہ ابھی اس کی کسی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے مگر میڈیا رپورٹوں کے مطابق جلد ہی کنہیا کمار کی زندگی پر مبنی ایک ویب سریز بنائی جائے گی۔

کتاب’بہار سے تہاڑ‘ کے مصنف کنہیا کمار کی زندگی کے سفر سے متاثر کردار پر بہت جلد ویب سریز کا آفیشیل اعلان کیا جائے گا۔ بالی ووڈ ڈائریکٹر علی عباس جعفر کی ٹیم کے حوالے سے بھی کہا گیا تھاکہ وہ کنہیا کمار کی زندگی پر ایک ویب سریز بنا رہے ہیں مگر اب اس سے وابستہ سریز بنانے کے امیزن پرائم انڈیا کے کنٹنٹ کمیونیکیشن چیف و جے سبرامنیم نے بھی کچھ ایسے اشارے دیے ہیںجن سے کنہیا کی زندگی سے متاثر ہوکر وہ بھی ایک ویب سریز ’ تانڈو‘ بنانے کی سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ا سکا آفیشیل اعلان جلد کیا جائے گااس وقت اس بارے میں نہیں بتا سکتے ۔ وہ ا سلئے کی سریز اسکرپٹنگ کے اسٹیج میں ہیں ۔ دوسری جانب علی عباس جعفر کی ٹیم نے بتایا کہ ’ بھارت ‘ کی شوٹنگ پوری ہونے کے بعد وہ ’ نانڈو‘ پر کام کرنا شروع کریں گے۔ واضح رہے کہ کبیر خان کے بعد علی عباس دوسرے ایسے بڑے فلم میکر ہوں گے جو ویب سریز کی تخلیق میں قدم رکھیں گے۔

قابل غور ہے کہ کنہیا کمار کی پیدائش بہار کے بیگو سرائے میں ہوئی ۔ وہ 2015میں آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن(اے آئی ایس ایف) کے ممبر کے طور پرجے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے صدر بنے ۔ کہا جاتا ہے کہ پولنگ سے عین ایک دن پہلے کی ان کی تقریر کو ہی ان کے چناو¿ جیتنےکی وجہ بتائی جا رہی ہے۔ کنہیا نے جے این یو میں اپنی تقریر سے لوگوں کا فی متاثر کیا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Web series on kanhaiya kumar life will be announced soon in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment