ہمیں بڑے ستاروں اور بڑے بجٹ والی فلموں کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنا چاہئے: انوراگ کشپ

نئی دہلی: بالی ووڈ انڈسٹری کے بہترین ڈائریکٹروں میں سے ایک انوراگ کشپ نے ایک نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کی فلم بامبے ویلویٹ کی ناکامی سے سیکھنے کو ملا کہ بڑے اسٹارز اور بڑے بجٹ کی فلم بناتے وقت زیادہ مذاق اور کھلواڑ نہیں کر نا چاہئے۔
فلم بامبے ویلویٹ کے دوران اداکارہ انوشکا شرما اور ایکٹر رنویر سمیت کئی بڑے چہرے تو تھے ہی ساتھ ہی فلم کا بجٹ بھی بڑا تھا ، لیکن یہ تجربہ بڑے ستاروں کے چاہنے والوں کو نہیں پسند آیا۔
ڈائریکٹر انوراگ کشپ کہتے ہیں ” جب آپ کے پروجکٹ کا بجٹ زیادہ بڑا ہوتا ہے اور آپ ان بڑے ستاروں کے ساتھ کام کر رہے ہوتے ہیں جن کی پہلے ہی سے ایک شخصیت ہوتو وہاں پر فن سےکھلواڑ کرنا بے حد مشکل ہو جاتا ہے۔ اس لئے مجھے نئے چہروں کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آتا ہے۔ نئے چہروں سے ناظرین کو کوئی امید نہیں ہوتی۔
انوراگ کہتے کہ میری گزشتہ ریلیز فلم مکا باز میں ، میں نے زویا حسین کے ساتھ کام کیا ، لوگوں کو پتہ ہی نہیں تھا کہ کون ہے زویا لیکن جب میں نے زویا کو میوٹ بنا دیا تو لوگ پوچھنے لگے کہ کیا یہ لڑکی اصل زندگی میں میں بھی گونگی ہے کیاہے کیا۔
ایسے فلم بامبے ویلویٹ کے دوران رنویر کپور ار انوشکا شرما نے مجھے کرداروں کے لک اور کہانی کے ساتھ کھیلنے کی پوری آزادی دی تھی لیکن ان کے چاہنے والوں کو میرا تجربہ پسند نہیں آیا ۔
زیادہ کام اور وقت کی کمی پر کشپ کہتے ہیں مجھے 24گھنٹے کا وقت بہت کم لگتا ہے ، کاش ایک دن 40گھنٹے کا ہوتا تو کام آرام سے کرتا اور جی بھر کے سوتا بھی، کسرت کے لیےجم جا نے کا وقت بھی خوب ملتا ۔ انوراگ کشپ ان دنوں ابھیشک بچن ، تاپسی پانو اور وکی کوشل کو لیکر اپنی فلم ’ من مرضیاں‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We should not play and experimenting with big stars and big budget films anurag kashyap in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply