رنویر سنگھ کیوں ہیں دیپکا کے دیوانے ،کیا راز افشا

ممبئی:فلم پدماوت میں علاؤالدین کا کردار نبھانے والے رنویر سنگھ اور دیپکا پدکون ایک دوسرے سے قریبی تعلقات ہیں اورداکار رونورسنگھ آج کل ایک مشہور ایکٹر بھی بن چکے ہیں ۔ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت کی کامیابی کے بعد انہیں دنیا بھر میں شناخت مل گئی ہے۔
اس میں فلم علاؤالدین کا کردار سب سے زیادہ لوگوں نے پسند کیا اس کرادر کو رنور سنگھ نے ہی نبھایا تھا۔ اس درمیان رنور سنگھ کے بارے میں ایسا انکشاف ہوا ہے جسے سن ہر شخص حیران رہ جائے گا۔ رنور سنگھ نے بالی ووڈ میں 2010میں فلم ’ بینڈ باجا بارات‘ سے فم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے 2011میں لیڈیز ورسیز ریکی بہل، میں کام کیا۔
ان دونوں فلموں میں ہی ان کے کردار کو کافی سراہا گیا تھا۔ ان فلموں کے ریلیز ہونے کے بعد رنویر سنگھ سمی گریوال کے ٹاک شو ’ انڈیازموسٹ ڈیزائرایبل‘ میں پہنچے تھے۔ اس پروگرام میں رنویر سنگھ نے بتایا تھا کہ انہیں کس طرح کی لڑکیاں پسند ہے اور کس طرح لڑکی اپنی زندگی میں چاہتے ہیں ۔
سمی گریوال کے سوال کا جواب دیتے ہوئے رنور نے بتایا کہ انہیں ذاتی صحت و تندرستی کا خیال رکھنے والی، اچھی جنرل نالج، اچھے آؤٹ فٹس پہننے والی ، اچھی اور وثوق کے ساتھ کچھ کہنے والی لڑکیاں بہت پسند آتی ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ رنویر سنگھ دیپکا پدکون کے اتنے دیوانے ہیں۔ کیونکہ کی یہ ساری خوبیاں دیپکا کے اندر دکھائی دیتی ہیں۔
اسی شو میں رنویر نے بتایا کہ جب ’ بینڈ باجابارات‘ باکس آفس پر اچھا مظاہرہ کر رہی تھی تو ایک دن ڈائریکٹر منیش شرما نے رنویر سنگھ سے کہا کہ اور فون آ گیا ۔۔ خوش ہے ۔۔۔۔ پہلے تو رنویر سنگھ یہ سننے کے بعد چونک گئے کہ منیش کس فون کال کی بات کر رہے ہیں ۔
اس کے بعد منیش نے رنویر کو اپنا فون چیک کرنے کو کہا ، رنویر سنگھ جب اپنا فون دیکھا تو اس میں ایک مسڈ کال تھی جس میں 555نمبر آ رہا تھا۔ اس کے بعد رنویر کو یاد آیا کہ یہ نمبر تو بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کا ہے۔
رنویر کو مایوسی ہوئی کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی کال مسڈ کر دی ۔ حالانکہ تھوڑی دیر کے بعد دنوں کی دوبارہ بات ہوئی اور شاہ رخ نے رنویر کی فلم کی تعریف کی رنویر بتاتے ہیں کہ یہ ان کے زندگی کا سب سے خوبصورت لمحہ تھا۔

Title: we now know why ranveer singh is mad about deepika padukone | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply