دوسروں کے لئے نہیں خود کے لئے جینا چاہئے: پرینکا چوپڑا

نئی دہلی: فلم ’ دی اسکائی از پنک‘ کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں اداکارہ پرینکا چوپڑانے اپنی کامیابی کا کریڈیٹ خود کو دیتے ہوئے کہا کہ زندگی دوسروں کے لئے نہیں خود کے لئے جینا چاہئے۔

اپنی کامیابی کا سب سے زیادہ کریڈیٹ خود کو دینے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ا س مقام تک پہنچنے کے لئے انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ٹھوکریں بھی بہت کھائیں اور ان مشکلات سے نکل کر آگے بڑھنے کی اپنی ہی طاقت صرف کی اس لیے کامیابی کا تمام تر کریڈٹ خود کو اور اس میں سے ایک بڑا حصہ اپنے والدین کو دوں گی،جنہوںنے ہمیشہ میرا حوصلہ بڑھایا اور اس قابل بنایا کہ ٹھوکر لگنے کے بعد بھی پھر سے کھڑی ہو سکوں۔

پرینکا چوپڑا نے مزید کہا کہ ’ والدین نے ہمیشہ یہ ہمت افزائی کی کہ تم جب بھی گرنے لگو گی وہ انگلی پکڑنے کے لئے موجود ہیں، والدین نے میری قدر ، میرے خیالات کو کبھی کم نہیں مانا، میرے خیالات کو ہمیشہ اہمیت دی، میرے خوابوں کو ضروری بتایا ، ہر خواب کے پورا ہونے کے دوران میرے ساتھ کھڑے رہے۔

آج کی نسل کو نصیحت کرتے ہوئے اداکارہ پرینکا چوپڑا نے کہا ’ ایک ضروری بات ہے کہ اپنے وقار کو کبھی بھی کمتر نہیں سمجھنا چاہئے، آپ کو اپنی سالمیت کو جاننا ضروری ہے ، آپ کے اصول کیا ہیں، آپنے سیکھا کیا ہے ؟ آپ کی اپنیخود کی عزت سے ( سیلفریسپیکٹ) بڑھکر اور ضروری چیز کچھ بھی نہیں ہے، زندگی دوسروں کے لئے نہیں جیتے ، بلکہ زندگی اپنے لئے جیتے ہیں ، آپ تنہا پیدا ہوتے ہیں اور تنہا مرتے ہیں، آپ کے زندگی کا جو سفر ہے اس میں آپ کس چیز کے لئے کھڑے ہوتے ہیں یہ بات سب سے ضروری ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We cannot live for otherssays priyanka chopra in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.