فلم ’ومرٹا ‘ کے ذریعہ اپنے اندر کا کھلنائک تلاش کرنا چاہتا ہوں: راج کمار راؤ

نئی دہلی: بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر ہنسل مہتا کی دہشت گر د عمر سعید شیخ کے زندگی پر مبنی آنے والی فلم ’ ومرٹا’ کا ٹریلر، جس میں مرکزی کردار راج کمار راؤ نے ادا کیا ہے، فلم شائقین کو کافی پسند آرہا ہے ۔
فلم ومرٹا کی تشہیر میں مشغول ایکٹر ارج کمار راؤ کا کہنا ہے کہ اس فلم کے ذریعہ میں اپنے اندر کھلنائکی کو تلاش کرنا چاہتے تھا۔ جب راج کمار راؤ سے پوچھا گیا کہ وہ عمر شیخ کے کردار کےلئے کس سے متاثر ہوئے ؟
تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا ” ایک فنکار کے شکل میں ، ہم کبھی کبھی کھلنائک کے کردار کے لئے متاثر ہوئے جاتے ہیں، اگر آپ دیکھیں تو فلم ’ بازی گر، اور فلم ڈر میں شاہ رخ خان نے منفی کردار ادا کیا اور عامر خان نے فلم ارتھ، میں ایکٹر سنجے دت نے فلم کھلنائک اور حال ہی ریلیز ہوئی فلم پدماوت میں رنویر سنگھ نے منفی کردار ادا کئے ہیں۔
راج کمار نے کہا ” ان کھلنائکوں میں کچھ خاص بات ہوتی ہے جس سے ہم ایک فنکار کے روپ میں متاثر ہو تے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ” مجھے ان کرداروں کی طاقت کے بارے میں پتہ نہیں یا ان کرداروں کے بہترین نظریہ کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے اور یہ میرے ساتھ ہے ، مجھے لگتا ہے کہ فلم ومرٹا جیسی کے ساتھ اپنے اندر کے کھلنائک طرفدار کو تلاش نے میں مدد ملی گی۔
یاد رہے کہ فلم ومرٹا کی 20اپریل کو سنیما گھرو ں میں نمائش ہو گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wanted to explore villain inside me with omerta rajkummar rao in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply