سرجیکل اسٹرائک کے موضوع پر مبنی فلم میں کام کرنا چاہتا ہوں: منوج باجپئی

نئی دہلی: معروف اداکار منوج باجپئی کا کہنا ہے کہ اگر سرجیکل اسٹرائک پر کوئی اچھی اسکرپٹ لکھی جائے گی تو وہ ضرور کام کرنا چاہیں گے۔ خیال رہے ہندوستانی فوج نے سال 2016 میں ایل او سی پار پا کستانی حدود میں گھس کر سرجیکل اسٹرائک کیا تھا۔

ایکٹر منوج نے کہا کہ بہت کم کہانیاں ہی لوگوںکی توجہ اپنی طرف مبذول کرتی ہیں ۔ منوج باجپئی مزید کہتے ہیں کہ جہاں تک سرجیکل اسٹرائک کے موضوع پر بننے والی فلم میں کام کرنے کی بات ہے تو اگر اس کی اسکرپٹ دمدار اور بااثر ہو اور واقعے کو اچھی طرح بیان کر رہی ہے تب ضرور میں کام کرنا چاہوں گا ۔ ہم تو اچھی کہانیوں اور اسکرپٹ پر ا داکاری کرنے کے لئے ہی توہیں ۔

واضح رہے کہ منوج باجپئی کی آنے والی فلم ” ستئے میو جیتے“ 15اگست 2018کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ جس میں منوج کے ساتھ اداکار جان ابراہم اور ایکٹریس امریتا کھانولکر اور عائشہ شرما اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Want to work on a film on a surgical strike manoj bajpayee in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply