بالی ووڈ اداکار علی فضل اب گھر بسانا چاہتے ہیں

ممبئی :بالی ووڈ اداکار علی فضل جلد شادی کرکے گھر بسانا چاہتے ہیں۔ علی فضل نے ”3 ایڈیٹس، فقرے، بابی جاسوس،سونالی کیبل اور ہیپی بھاگ جائے گی“ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔انہوں نے ہالی وڈ فلم ”فیوریس۔7“ میں بھی اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ہی شادی کرکے گھر بسانا چاہتے ہیں۔ اگر آپ بات کریں کہ میں پانچ سال بعد کیسا نظر آؤں گا۔تو امید ہے تب تک میں شادی کر لوں۔ میں اپنا گھر بسانا چاہتا ہوں“۔ وہ جلد ہی انگریزی فلم ”وکٹوریہ اور عبدل“ میں ہالی وڈاداکارہ جوڈی ڈینچ کے ساتھ نظر آئیں گے۔
انہوں نے بتایا ”میں لندن میں اپنی انگریزی فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعدہندستان واپس آؤں گا اور”فقرے“ کے سیکوئل کی شوٹنگ شروع کروں گا۔ اس کے علاوہ دو دیگر فلمیں بھی ہیں۔
حالانکہ شیڈول تھوڑا تنگ ہے پھر بھی میرے کیریئر میں بہت کچھ ہے اس لئے میں بہت خوش ہوں، لیکن میں اپنی ذاتی زندگی کو بھی متوازن رکھ سکتا ہوں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Want to get married and settle down soon actor ali fazal in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply