پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام ”ڈیر مایا“ فلم سے بالی ووڈ ڈیبو کریں گی

ممبئی:ماہرہ خان اور صبا قمر کے بعد ایک اور پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے بھی بالی ووڈ کی فلمی دنیا میں انٹری کرلی۔ مدیحہ امام’ ’ڈیر مایا“ عنوان سے آنے والی فلم میںمعروف اداکارہ منیشا کوائرالا کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام ہدایت کاری میں ڈیبو کرنے والی ہندوستانی ہدایت کارہ سنینہ بھٹناگر کی فلم ”ڈیئر مایا“ سے بالی ووڈمیں قدم رنجہ ہو رہی ہیں۔
مدیحہ امام نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ فلم میں منیشا کے ساتھ کام کرنے پربہت زیادہ پر جوش ہوں، فلم میں میرا کردار انا نام کی ایک 16 سالہ لڑکی کا ہے جو ہماچل پردیش کے شہر شملہ میں رہتی ہے اور بہت پیاری، معصوم اور کھلنڈری ہے جس کی ایرا نام کی ایک بہترین سہیلی ہے ۔ انا پڑوس میں رہانے والی اس عورت کے پاس میں رہتی ہے جو 20سال سے گھر سے باہر نہیں نکلی۔
اس فلم کے ریلیز ہونے کی فی الحال کوئی تاریخ طے نہیں ہے ۔پہلے اسے 4مئی کو ریلیز ہونا تھا لیکن اب کہا جارہا ہے کہ یہ جون میں ریلیز ہو سکتی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vj madiha imam will make bollywood debut with manisha koirala in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment