نئی نسل گاؤں دیہات کی زندگی سے ناواقف ہے : پٹاخہ فلم ڈائریکٹر وشال بھارددواج

نئی دہلی: بالی ووڈ ڈائریکٹر وشال بھارددواج اپنے ایک بیان میں کہا کہ ” بچپن میں ایک بار میں اپنے پالتو پامیرین ڈوگی(کتا) کولیکر گھوم رہا تھا اور گاؤں کا نائی مجھ سے کہہ رہا تھا کہ میں اپنا کتا 50روپیے میں اسکو فروخت کردوں، اسے لگ رہا تھا کہ وہ بچے ( وشال) کو 100روپے تک میں یہ سودا طے کرنے کے لئے آمادہ کر لے گا۔

وشال بھارددواج کا کہنا ہے کہ ان گاؤں میں ایک عجیب سے معصومیت ہے جو کہ شہروں میں ہمیں دیکھنے کو نہیں ملتی ہے اور غائب ہو چکی ہے۔

وشال کا کہنا ہے کہ فلم اومکارہ کے بعد میرا بیٹا آسمان گاؤں جا کر جھونپڑی میں رہنا چاہتا تھا، جب ہم نے اسے بتایا کہ وہاں بہت گرمی ہوگی، تو اس نے پوچھا ’ کیا وہاں اے سی نہیں ہے، یہ بتاتے ہوئے وشال کی مسکان ہنسی میں تبدیل ہو جاتی ہے اور آگے وہ کہتے ہیں کہ آج کی نسل اس لائف اسٹائل سے پوری طرح سے نا واقف ہے ۔

وشال نے مزید کہا کہ جب میں نے اومکارہ فلم بنائی ، تب اس وقت کمرشیل فلم بنانے والے لوگ نیویارک اور ٹورنٹو میں شوٹ کر رہے تھے ۔ آج وہ سب گاؤں کی طرف جا رہے ہیں۔ ہنستے ہوئے وشال کہتے ہیں کہ مجھے بھی اب نیویارک طرف رخ کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ وشال بھارددواج کی آنے والی فلم ’ پٹاخہ‘ ہے جو دوبہنوں کی کہانی پر مبنی ہے ، اس فلم کو ریاست راجستھان کے گاو¿ں دیہات کے علاقے میں شوٹ کیا گیا ہے۔ فلم ’ پٹاخہ‘ میں مرکزی کردار میں مزاحیہ فنکار سنیل گروور نظر آئیں گے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vishal bhardwaj talks about his upcoming movie pataakha in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply