وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما شادی کے بندھن میں بندھ گئے

میلان: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور معروف بالی ووڈ ادکارہ انوشکا شرما کی شادی کے حوالے سے کئی روز سے جاری قیاس آرائیوں نے اس وقت دم توڑ دیا جب اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ یہ دونوں 9دسمبر کو باقاعدہ ازدواجی بندھن میں بندھ گئے۔ان دونوں کی شادی اٹلی کے شہر میلان میں ہوئی۔اس نئے جوڑے کو و یروشکا کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
یہ دونوں ، جو 2013میں ایک شوتنگ کے دوران ایک دوسرے سے متعارف ہوئے تھے، ہندوستانی کرکٹ کھلاڑیوں کی شادی کی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا۔انہیںآخری بار ظہیر خان اور ساگریکا گھاٹگے کی شادی میں رقص کرتے دیکھا گیا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Virat kohli ties the knot with anushka sharma in italy in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply