میں انوشکا سے پہلی ملاقات میں نروس ہو گیا تھا : وراٹ کوہلی

نئی دہلی: وراٹ کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے سال 2017میںرشتہ ازدواج میں منسلک ہو ئے تھے۔ اب وراٹ کوہلی نے انوشکا سے پہلی ملاقات کو لیکر کچھ باتیں بتائیں ہیں۔

حا ل ہی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی امریکی ٹی وی شو ’ ان ڈپتھ گراہم بین سنگر‘ شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے ذاتی زندگی سے وابستہ کئی باتیں کیں ۔

ٹاک شو کے دوران ہوئی بات چیت میں کرکٹر وراٹ کوہلی نے بتایا کہ اداکارہ انوشکا شرما سے پہلی ملاقات ایک شمپو کے ایڈ شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی اور وہ اس دوران بہت نروس تھے۔ وراٹ کوہلی نے کہا ’میں انوشکا سے پہلی بار ایک شمپو کے کمرشیل ایڈ کی شوٹنگ کے دوران ملا تھا۔ یہ شوٹنگ تین دنوں تک چلی تھی۔

اس شوٹنگ کو یاد کرتے ہوئے وراٹ کوہلی نے کہا ’ کے جب ان کے منیجر نے انہیں بتایا کہ وہ انوشکا کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کرنے جارہے ہیں ، اس وقت میں اسے لیکر کافی گھبرایا ہوا تھا کہ وہ ایک پروفیشنل ایکٹر کے ساتھ سیم فریم میں ہوںگے، میں نے اپنے منجیر سے کہا کہ وہ پروفیشنل اداکارہ ہیں ، میں ان کے ساتھ کیسے ایکٹنگ کروں گا، میرے مینجیر نے مجھے سمجھایا کہ سب ٹھیک ہوگا، ایڈ کی اسکرپٹ مزیدار تھی ،لیکن میں پھر بھی بہت نروس تھا۔

انوشکا سے اپنی پہلی ملاقات اور بات چیت کے بارے میں بتاتے ہوئے وراٹ کوہلی نے کہا ’ کہ جب میں انوشکا سے پہلی بار ملا تو نروس ہو گیا تھا ، میں نے ان کے ساتھ کافی جوکس مارے ۔

کوہلی نے مزید کہا کہ انوشکا شرما لمبی تھیں اور انہیں بتایا گیا کہ وہ ( وراٹ) 6فٹ یا اس سے زیادہ نہیں ہیں ، وہ میرے ساتھ چلتی ہوئی لمبی دکھائی دے رہی تھیں، میں نے ان کی ہیلز کا ذکر کرکے مذاق بھی کیا ،لیکن ان کا یہ مذاق اس وقت انہیں خود ہی عجیب لگنے لگا ۔ کوہلی نے اس کا اعتراف کیا کہ وہ اس وقت کسی بیوقوف شخص کی طرح بات کررہے تھے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Virat kohli reveals what he told wife anushka sharma when they first met it is hilarious in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.