پاکستان واحد ملک ہے جہاں ہندوستانی فنکاروں کا گرم جوشی سے استقبال کیا جاتا ہے: ونے پاٹھک

نئی دہلی: اسی سال مارچ کے مہینے میں پاکستان انٹر نیشنل فلم فسٹیول میں حصہ لینے والے اداکار ونے پاٹھک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہندوستانی فنکاروں کا بہت گرم جوشی سے استقبال کیا جاتا ہے اور اس دوران ان کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

فسٹیول میں شامل ہونے کے بارے میں آئی این ایس سے بات کرتے ہوئے ونے پاٹھک نے کہا” مجھے لگتا ہے کہ صرف پاکستان ایسا ملک ہے جہاں ہمارا اور ہندوستانی ہونے کی وجہ سے خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ دنیا کا کوئی بھی ملک ہمارے ہندوستانی ہونے کی وجہ سے اتنا پیار و محب سے بھرا سلوک ہمارے ساتھ نہیں کرے گا‘ جتنا پاکستان کرتا ہے“۔

اداکار ونے پاٹھک رواں سال مارچ کے مہینے میں اس فسٹیول میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے پاکستان کے سنیماگھروں اور ملٹی پلیس کا بھی دورہ کیا ، جہاں انہوں نے اداکار اجئے دیوگن کی فلم ’ ریڈ‘ کا بڑا پوسٹر لگا دیکھا۔

منتظمین نے ان سے کہا کہ پاکستان میں ہندوستانی فلموں کا بڑا بازار ہے کیونکہ پاکستانی لوگ ہندی فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہندوستانی فلم ان کے یہاں بھی ہندوستان کے ساتھ ریلیز ہو ۔واضح ہو کہ پاٹھک اگلی فلم ” کھجور پر اٹکے“ 18مئی کو ہندوستانی سنیما گھر وں کی زینت بنے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vinay pathak says indian artistes get special care in pakistan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment