فلم شائقین رنبیر کپور کوسنجے دت کے کردار میں دیکھ کر ششدر رہ جائیں گے: وکی کوشل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کا کہنا ہے کہ سنجے دت کی بایوپک میں کام کرنا ان کے لیے خواب پورا ہونے جیسا ہے۔ بالی وڈ فلم ساز راج کمار ہیرانی، سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم بنارہے ہیں۔ اس فلم میں رنبیر کپور، سنجے دت کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔فلم میں وکی کوشل بھی کام کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ پردے پر رنبیر کپور نے جس انداز میں مشہور اداکار سنجے دت کی زندگی کو پردہ پر پیش کیا ہے اسے دیکھ کر ناظرین حیران رہ جائیں گے۔
وکی کوشل نے کہا”ناظرین فلم میں سنجے دت کے کردار میں رنبیر کپور کو دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔ انہوں نے فلم پر کڑی محنت کی ہے، وہ کردار میں پوری طرح ڈھل گئے ہیں۔سنجے دت کی با?وپ? میں کام کرنا خواب سچ ہونے جیسا ہے۔میں اپنی حقیقی زندگی میں راجکمار ہیرانی، ابھیجیت جوشی (مصنف)، رنبیر کپور اور ودھو ونود چوپڑا کا بڑا پرستار رہا ہوں اور کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ میں خواب میں جی رہا ہوں، میں شوٹنگ کے دوران بہت کچھ سیکھ رہا ہوں۔میں اس فلم میں سنجے دت کے قریبی دوست کے کردار میں ہوں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vicky kaushal audience will be surprised to see ranbir kapoor as sanjay dutt in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply