تمل فلموں کے معروف اداکار شن موگا سندرم انتقال کر گئے

چنئی:تمل فلموں کے مشہور معاون اداکار شنمگا سندرم طویل علالت کے بعد منگل کی صبح چنئی میںانتقال کر گئے وہ 77 سال کے تھے ۔ شنمگا سندرم نے کئی کردار ادا کئے اور مزاحیہ فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے کئی ڈرامے میں بھی اداکاری کی اور اس کے بعد 1963 سے ‘رتھ تھلاگم‘ فلم سے فلمی سفر شروع کیا۔
تمل فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وہ وینکٹ پربھو کی سپر ہٹ کامیڈی فلم ’چنئی 60028‘ میں کرکٹ سے نابلد ایک سادہ لوح سیاستداں کا کردار ادا کر کے نوجوانوں میں نہایت مقبول اور ہر دلعزیزہو گئے تھے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Veteran tamil actor shanmugasundaram passes away in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply