بالی ووڈ اداکارہ زینت امان نے ایک تاجر کے خلاف چھیڑ خانی اور تعاقب کرنے کی شکایت درج کرائی

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ زینت امان نے ممبئی پولس میں ایک بزنس مین کے خلاف چھیڑخانی اور پیچھا کرنے کی شکایت درج کرائی ہے ۔ پولس ذرائع کے مطابق تعزیرات ہند کی دفعات 304ڈی(تعاقب) اور509(عورت سے چھیڑ خانی کرنا)کے تحت شکایت درج کر لی گئی ہے۔
پولس نے بتایا کہ ان دونوں میں پہلے باہم ملاقاتیں ہوتی رہتی تھیں لیکن کچھ معاملات پر دونوں کے تعلقات میں تلخی آگئی اور زینت امان نے اس شخص سے ملنا بند کر دیا۔
لیکن اس تاجر نے زینت امان کو فون کرنا اور اس کا پیچھا کرنا جاری رکھا۔ زینت کے منع کرنے کے باوجود جب اس نے تعاقب کرنا بند نہ کیا تو ادکارہ جوہو تھانہ پہنچی اور اس شخص کے خلاف شکایت درج کرادی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Veteran bollywood actress zeenat aman files molestation complaint against businessman in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply