معروف ادکارہ ذہین طاہرہ دل کا شدید دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں

کراچی: معروف ڈراما کردار ذہین طاہرہ آج منگل کے روز کراچی کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئیں۔وہ79سال کی تھیں اور کچھ عرصہ سے علیل تھیں ۔

انہیں گذشتہ روز ایک اور دل کا دورہ پڑنے کے بعد آغا خان اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں صبح چار بجے انہوں نے آخری سانس لی۔ان کے انتقال کر جانے کی اطلاع پوتے دانیال شہزاد خان نے فیس بک کے توسط سے”میری دادو انتقال کر گئیں“ دی۔

ذہین طاہرہ کو دو ہفتہ پہلے 23جون کو دل کا شدید دورہ پڑا تھا انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا لیکن چند روز بعد صحت میں بہتری کے باعث انہیں انتہائی نگہداشت والے یونٹ (آئی سی یو ) سے سی سی یو منتقل کر دیا گیاتھا۔

ذہین طاہرہ خدا کی بستی، عروسہ، کہانیاں اور کئی معروف ڈراموں میں بہترین اداکاری کرنے کی وجہ سے ڈرامے پسند کرنے والوں کی پسندیدہ اور ہر دلعزیز شخصیت بنی ہوئی تھیں۔

انہوں نے 60کے عشرے میں ڈراموں میں کام کرنا شروع کیا اور 700سے زائد ڈراموں میں کام کیا۔

انہوں نے کچھ سیریل بنائے بھی اور کچھ سیریلوں میں ہدایت کاری کی۔انہیں 2013میں پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری میں کارہائے نمایاں انجام دینے پر تمغہ امتیاز سے

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Veteran actor zaheen tahira passes away at 79 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.