فلموں میں مثالی ماں اور ساس کا کردار والی معروف ادکارہ ریما لاگھو کا انتقال

ممبئی: بالی ووڈ میں اکثر ایک مہذب، ملنسار اور مہربان مثالی ماں اور ساس کا کردار ادا کرنے والی معروف بالی ووڈ ادکارہ ریما لاگھوکا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ۔وہ 58سال کی تھیں اور لواحقین میں صرف ایک بیٹی مورومائی ہے۔ریما گذشتہ شب تک اپنے ٹیلی ویژن شو نام کرن کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ رات جب وہ گھر پہنچیں تو انہوں نے سینے میں درد کی شکایت کی ۔ انہیں ممبئی کے کوکیلا بین دیرو بھائی انبانی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
انہوں نے بالی ووڈ اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ کئی فلمیںکی ہیں۔ ان کا سلمان خان سے کچھ زیادہ ہی تعلق رہا۔ وہ11فلموں میں سلمان خان کی کبھی ماں اور کبھی ساز کے کردار میں نظر آئیں۔ان کا اصل نام نیان تھا لیکن زاداکار وویک لاگو سے شادی کرنے کے بعد ان کا نام ریما لاگھو ہو گیا۔اگرچہ بعد میں ان دونوں میں طلاق ہو گئی لیکن وہ اسی نام کا استعمال کرتی رہیں کیونکہ وہ اس نام کو اپنے لیے خوش قسمتی کی علامت سمجھتی تھیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Veteran actor reema lagoo passes away in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply