بالی ووڈ کے معروف اداکار اوم پوری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

ممبئی: بالی ووڈ کے شہرہ آفاق قد اور اداکار اوم پوری کا آج سویرے انتقال ہو گیا۔وہ 66 سال کے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا ممبئی کے ورشووا میں واقع اپنے گھر پر دل کا دورہ پڑنے سے علی الصباح انتقال ہوگیا۔
ان کی موت کی خبر سن کر پوری بالی ووڈ اور ان کے مداح صدمہ میں ہیں۔ بالی ووڈ کے بہترین سینئر اداکاروں میں شمار اوم پوری ملک کے ان چنندہ فنکاروں میں رہے ہیں جنہوں نے کمرشیل اور متوازی سنیما میں کامیابی کی بلندیاں حاصل کیں۔
بالی وڈ کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا تھا۔ 18 اکتوبر 1950 میں انبالہ کے ایک پنجابی خاندان میں پیدا ہونے والے اوم پوری نے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ، پونے میں پڑھائی کی تھی۔
1993 میں اوم پوری نے نندتا پوری کے ساتھ شادی کی تھی۔ 2013 میں ان کیطلاق ہو گیا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Veteran actor om puri passes away in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply