اداکار ہونے کے ساتھ ہی میں ایک انٹرٹینر بھی ہوں : ورن شرما

نئی دہلی: فلم ’ فکرے‘ میں چوچا کے کردار سے سے شہرت پانے والے اداکار ورن شرما جلد ہی ڈیجٹل نان فکشن شو ’بالی وڈ بزینگا‘ کی میزبانی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

اداکار ورن شرما کے مطابق یہ سال ان کے لئے کافی حوصلہ افزائی کرنے والے ثابت ہوگا ۔ ان کا خیال ہے کہ انہیں ان سب کے ذریعہ نہ صرف الگ الگ کردار نبھانے کا موقع ملے گا بلکہ اینکرینگ کا موقع ملے گا اور یہ انہیں ایک مکمل انٹرٹینربنانے میں مددگار ہوگا۔

اپنے نئے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے ورن شرما نے کہا ’ بالکل میں ایک اداکار ہوں، لیکن اس کے ساتھ میں خود کو ایک انٹر ٹینر بھی مانتا ہوں، جہاں اداکاری میں جنون ہے وہیں میزبانی میں مستی ہے ،مجھے پہلے سے ہی میزبانی میں دلچسپی رہی ہے ، اس کے پہلے بھی میں نے کئی ایواڈ شو کی میزبانی کی ہے ،گیم شو کی میزبانی کرنا کافی انٹریکٹیو ہے ، جب کہ نان فکشنل شو کی میزبانی تفریح کا ہی ایک حصہ ہیں“۔ خیال رہے کہ یہ شو بالی وڈ فلم کیوز پر مبنی ہے ، اس کے کل 25ایپی شوڈ ہیں ۔

اداکار ورن شرما نے بتایا کہ سیٹ پر جانے سے پہلے انہیں کافی پریکٹں کرنا پڑتا ہے۔ ورن شرما نے عنقریب ہی ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’ ارجن پٹیالہ‘ کو لیکر کافی مطمئن ہیں اس میں وہ اپنے پسندیدہ فنکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ نظر آئیں گے ، اس کے ساتھ ہی وہ فلم ’چھی چھورے ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہو جائیں گے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Varun sharma prefers to be entertainer over actor in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.