مادھوری پر فلمائے گئے گانے تمما تمما پر ورون اورعالیہ رقص کرتے نظر آئیں گے

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور اداکارہ عالیہ بھٹ سلور اسکرین پر تمما۔تمما کرتے نظر آئیں گے۔ ورون دھون اور عالیہ بھٹ ان دنوں ‘بدری ناتھ کی دلہنیا’ میں کام کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے یہ جوڑی’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ اور ’ہمپٹی شرما کی دلہنیا’ میں ساتھ نظر آ چکی ہے۔ کہا جارہاہے کہ عالیہ اور ورون اس فلم میں مادھوری دکشت پر فلمائے گئے گانے تمما۔تمما پر رقص کرتے نظر آئیں گے۔ اس گانے کو ری کررےئٹ کیا جائے گا۔ موسیقار تنیش باگچی نے کہا کہ ہم نے اصل گانے کے گلوکار بپی لہری اور انورادھا پوڈوال کے ساتھ بادشاہ کے ریپ کو ملایا ہے۔ یہ ایک پیپی ڈانس ٹریک ہوگا جس میں آج کے میوزک کا ٹچ ہوگا۔ ” واضح رہے کہ تھانیدار میں سنجے دت اور مادھوری دکشت پر سپر ہٹ گانا تمما۔تمما فلمایا گیا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Varun dhawan alia bhatt to recreate tamma tamma in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply