ارمیلا ماتونڈکر کی 9سال بعد فلمی پردے پر واپسی

نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر ایک طویل عرصہ بعد بالی ووڈ فلم میں آرہی ہیں ۔وہ عرفان خان کے ساتھ فلم ’ بلیک میل‘ میں، جو6اپریل کو ہندوستانی سنیما ہالوں کی زینت بنے گی، نظر آئیں گی۔
فلم بلیک میل میں ارمیلا ماتونڈکر’ بے وفا بیوٹی ‘ اسپیشل نمبر کرتی دکھائی دیں گی ۔ اداکارہ ارمیلا بالی ووڈ کی ان ادکاراؤں میں سے ہیں جنہیں ان کے شیدائی ایک بار پھر پردہ سیمیں پر دیکھنا چاہتے ہیں ۔
قابل غور ہے کہ ارمیلا نے 3مارچ 2016کو اپنے دوست محسن اختر سے شادی کر لی تھی۔ ارمیلا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں وہ اکثر اپنی اور اپنے شوہر کی خوبصورت تصویریں اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
ان کے پرستار ان تصویروں کو بہت پسند کرتے ہیں اور اس پر تبصرہ بھی کرتے رہتے ہیں۔ فلم بلیک میل میاں بیوی کی کہانی بیان کرتی ہے۔

Title: urmila matondkar to make a comeback in irfan khans blackmail | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply