بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے حقوق انسانی کے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کی

نئی دہلی: بھیما کورے گاؤں تشدد معاملہ کے سلسلے میں پانچ حقوق انسانی کارکنوں کی گرفتاری پر رد عمل ظاہر کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے تاثرات کا ٹوئٹر کے توسط سے اظہار کیا۔

حقوق انسانی کارکنوں کی گرفتاری والے قد م کی مذمت کرتے ہوئے اداکارہ ٹوئنکل کھنہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ ایک ٹوئٹ میں کہا’ آزادی یوں ہی ایک دن میں نہیں چھن جاتی بلکہ بتدریج چھینی جاتی ہے ‘۔

انہوں نے کہا آزادی کو ایک جھٹکے میں نہیں چھینا جاتا ،وہ ایک طبقے ، ایک وقت ، ایک سماجی کارکن، ایک وکیل اور ایک مصنف کے بعد آخر میں ہم سب سے چھین لی جاتی ہے“۔

ٹوئنکل کھنہ ہی نہیں بلکہ بالی وڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے بھی اپنے انداز میں اس کی مخالفت کرتے ہوئے ایک اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں نئے ہندوستان کی تصویر دیکھائی گئی ہے۔ اس تصویر میں ایک طرف ایکٹیوسٹ نظر آرہے ہیں تو وہیں دوسری طرف لینچنگ کرنے والے۔ تصویر میں لنچنگ کرنے والے کو ’ بیل ‘ اور ایکٹیوسٹ کو ’ جیل‘ جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twinkle khanna tweeted on bhima koregaon raids in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply