ٹوئنکل کھنہ کی43ویں سالگرہ

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ٹوئنکل کھنہ آج 43 برس کی ہو گئی ہیں۔ 29 دسمبر 1974 کو پنے میں پیدا ہونے والی ٹوئنکل کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔ ان کے والد راجیش کھنہ اور ماں ڈمپل کپاڈیہ کا فلم انڈسٹری کی معروف ہستیوں میں شمار ہوتا ہے۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ ٹونکل اکثر اپنی ماں کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتی تھیں۔
اس وجہ سے ان کا بھی رجحان فلموں کی طرف ہو گیا اور وہ بھی اداکارہ بننے کے خواب دیکھنے لگیں۔ ٹوئنکلنے بطور اداکارہ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1995 میں آئی فلم’ برسات‘ سے کیا۔ نوجوان محبت کی کہانی پر مبنی اس فلم میں ان کے ہیرو کا کردار بابی دیول نے نبھایا تھا جو ان کے کیریئر کی بھی پہلی فلم تھی۔ یہ فلم دھرمیندر نے بنائی تھی۔ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ ساتھ ہی ٹوئنکل کی اداکاری کو بھی سراہا گیا۔ ٹوئنکل ان چنندہ اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری کے تینوں خانوں کے ساتھ کام کیا ہے۔
ٹوئنکل نے سلمان خان کے ساتھ ’جب پیار کسی سے ہوتاہے‘ (1998)میںشاہ ر خ خان کے ساتھ بادشاہ میں(1999) میں اور عامر خان کے ساتھ میلا میں (2000)میں کام کیا ہہے۔ان سب کے کے علاوہ ٹوئنکل کھنہ نے اکشے کمار ، سیف علی خان، اجے دیوگن جیسے بڑے ستاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔ سال 2001 میں اکشے کمار کے ساتھ شادی کرنے کے بعد ٹوئنکل نے فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twinkle khanna turns 43 today in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply