سلمان خان کے پرستاروں نے ٹوئینکل کھنہ کو آڑے ہاتھوں لیا

ممبئی:اداکارہ سے مصنفہ بننے والی سوپر اسٹار اکشے کمار کی بیوی ٹوئینکل کھنہ جو اپنی بیباکی کے لیے کافی معروف ہیں اس وقت سلمان خان کے پرستاروں کا زبردست ہدف بن گئیں جب ان کے ایک مضمون پر سلمان خان کے چاہنے والے مشتعل ہو اٹھے۔دراصل ٹائمز آف انڈیا کے تازہ ترین کالم میں ٹو ئینکل کھنہ نے سلمان خان کا مذاق بنایا اس سے سلمان خان کے پرستار ناراض ہو گئے اور ٹوئینکل کو ٹوئٹر پر برس پڑے۔ کچھ نے انہیں ٹوئیٹر پر فالو کرنا بند کر دیا۔
اور کچھ نے کہا ہے کہ وہ اکشے کمار کی آنے والی فلم جولی ایل ایل بی کا بائیکاٹ کریں گے۔’مسز فنی بونس‘ اور ’دی لیجنڈ آف لکشمی پرساد‘کی مصنفہ ٹوئینکل نے سال کے دس سب سے نرالے اشتہارات کے عنوان سے آرٹیکل لکھا تھا جس میں ایک اشتہار میں انہوں نے نام لئے بغیر سلمان خان کی شادی کے حوالے سے ’ضرورت رشتہ‘ لکھا تھا اور اس میں انہوں نے ہٹ اینڈ رن اور کالے ہرن معاملات کا بالواسطہ طور پر ذکر کیا تھا ۔ رابطہ کے لئے ای میل ایڈریس میں انہوں نے سلمان کی فلموں ’سلطان‘ اور ’بجرنگی بھائی جان‘کا ذکر کیا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twinkle khanna takes a dig at salman khan bhais fans to boycott akshay kumars film in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply