ہندوستان کے گمنام سپوتوں اور جیالوں پر فلمیں بنائی جانی چاہئیں : جیکی شراف

نئی دہلی: فلم ’ رومیو اکبر ولٹر‘ میں ہندوستانی حفیہ ایجنسی ’را‘ کے بانی ڈائریکٹر کا کردار نبھا رہے مشہور و معروف اداکار جیکی شراف کا خیال ہے کہ گمنام ہیروز پر فلم بنانے کا سلسلہ اسی طرح برقرار رہنا چاہئے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار جیکی شراف فلم را میں آر این کاؤ کا کردار اداکر رہے ہیں جو ہندوستانیخفیہ ایجنسی کے بانی تھے، اس فلم میں اداکار جون ابراہام مرکزی رول میں ہیں۔

جیکی شراف کا کہنا ہے کہ میں اس رول کو پاکر بہت خوش ہوں، اس طرح کے کردار کو نبھانا میرے لئے باعث صد افتخار ہے۔اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔

ہمارے پاس ایسے کئی گمنام ہیروز ہیں جن کی زندگی کے بارے میں نئی نسل کو علم ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ” کاؤ کے بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہے اور وہ اس کردار کو ادا کرنے کے لیے ہدایت کار روبی اگروال کی تحقیق پر منحصرہیں۔

واضح ہو کہ اس فلم کی کہانی حب الوطنی سے وابستہ ایک حقیقی داستانہے ۔ جو 1971کی ہند۔ پاک جنگ کے دوران کی ہے۔ اس فلم میں اداکار جون ابراہام 26سال نوجوان سے لیکر 85سال کے عمردراز شخص کے رول میں د کھائی دیں گے۔

خیال کیا جا رہا کہ جون ابراہام نے اس فلم کے لئے تقریباً 28 بھیس بدلے ہیں ۔ اس فلم جون ابراہام کے علاوہ اس فلم جیکی شراف ، سوچترا کرشن مورتی، سکندر خیر، مونی رائے وغیرہ اہم رول میں نظر آئیں گے، یہ فلم 5اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trend of making films on unsung heroes should continue jackie shroff in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.