اس دور کے فلم بین غلطیاں معاف نہیں کرتے : منیشا کوئرالا

نئی دہلی: بالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ منیشا کوئرالا کا کہنا ہے کہ انہو ںنے جس دور میں خوب کام کیا اس وقت ناظرین غلطیاں بھولاکر بھی کئی بار موقع دیتے تھے یہی نہیں بڑے بڑے ڈائریکٹر بھی آپ کا ساتھ نہیں چھوڑتے تھے۔ لیکن اب وقت بدلنے کے ساتھ۔ ساتھ مقابلہ آرائی بھی بڑھ گئی ہے اور ناظرین بھی آپ کی غلطیوں کو بھولتے نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ منیشا کوئرالا نے اپنے اب تک کے فلمی کریئر میں تقریباً 50فلموں میں کام کیا ہے لیکن ان 50فلموں میں ان کی صرف 7یا 8فلمیں کامیاب اور اچھی رہی ہیں۔

حالی ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’سنجو‘ میں نرگس کا کردار ادا کرنے والی منشیا کوئرالا کہتی ہیں” جب سے میں نے فلموں میں واپسی کی ہے ، مجھے خوب کام کرنے کی پیشکش ہو رہی ہے۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اس عمر میں بھی مجھے میرے حساب کے رول مل رہے ہیں ۔ میںیہ اچھی طرح سمجھتی اور جانتی ہوں کہ یہ دور غلطیا ں کرنے کا نہیں ہے۔ ا سلئے میں نے سوچ لیا ہے کہ مجھے ابھی زیادہ کام نہیں کرنا ہے۔ اب جو بھی کام کرنا ہے بہت سوچ سمجھ کے کرنا ہے، اس کی کئی وجہیں بھی ہیں’‘۔

منیشا آگے کہتی ہیں” جب میں 20سا ل کی تھی او رکام کیا تھا تو وہ دور یکدم الگ تھا۔ اس وقت میری طاقت وقوت بھی الگ تھی، تب ناطرین ہماری غلطیاں بھی بھول جاتے تھے ۔ اگر میں نے 50فلموں میں کام کیا ہے تو اس میں صرف سات یا آٹھ فلمیں ہی تو اچھی ہیں، اس کی وجہ رہی ہے کہ لوگ غلطیاں بھول کر بار بار موقع دیتے تھے لیکن آج وقت بدل گیا ہے ، آج آپ کی ایک غلطی آپ کے کریئر میں بہت برا اثر ڈالتی ہے“۔

اداکارہ کوئرالا مزید کہتی ہیں ” آج کے وقت میں آپ بالکل بھی غلطی نہیں کر سکتے ہیں۔ اس لئے میں نے طے کیا ہے کہ میں کوئی بھی ایسی کہانی ، اسکرپٹ یا فلم کا انتخاب کبھی نہیں کروںگی جو مجھے پسند نہ ہو۔ یہ الگ بات ہے کہ فلم کرنے کے بعد کچھ الگ بن جائے، لیکن جانتے ہوئے کبھی کمزور کہانی کا چناو¿ نہیں کروں گی۔

Title: today people do not forgive mistakes manisha koirala in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply