فلم باؤلی میں بچوں سے ادکاری کرانا بہت مشکل کام تھا: نوین اگروال

نئی دہلی:’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘جیسے سنجیدہ موضوع پر بنی فلم’باولی‘کے ڈائریکٹر نویل اگروال نے کہا کہ بچوں کے ساتھ کام کرنا کافی مشکل تھا۔ یہاں فلم کی اسپیشل اسکریننگ کے موقع پر یواین آئی سے خاص بات کرتے ہوئے نوین اگروال نے کہا کہ بچوں پر فلم بنانا کافی چیلنجنگ کام ہوتا ہے لیکن ہم نے فنکار بچوں کا پورا خیال رکھا تھا اور سیٹ پر ان کے لیے خصوصی اہتمام کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہہم نے فلم کی شوٹنگ بچوں کی سہولت کے مطابق کی ہے۔ جب وہ پرسکون ہوتے تھے تبھی ہم شوٹنگ کرتے تھے۔
سیٹ پر ان کے کھیلنے اور آرام کرنے کا بھی انتظام رہتا تھا۔ بچوں کے ساتھ ہمیں کافی صبروسکون کا مظاہرہ کرنا ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی پروڈیوسر پریرنا اگروال کے ساتھ مل کر انہوں نے بچوں کے ساتھ بہت سارے تھیٹر کیا ہے، وہ تجربہ یہاں کام آیا۔ پریرنانے کہا کہ جس دن فلم کی شوٹنگ شروع ہوئی تھی، اسی دن نوٹ بندی کا اعلان ہو ا تھا جس کی وجہ سے فلم کے پروڈکشن میں تھوڑا مسئلہ بھی ہوا لیکن مشکل وقت میں فلم سے وابستہ ٹیم نے ان کا پورا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس موضوع پر دستاویزی فلمیں تو بہت بنی ہیں لیکن پہلی بار ہم نے ہی باقاعدہ ایک فلم بنانے کی ہمت کی ہے۔اسکول کے بچوں کے لئے موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران ریلیز ہونے والی اس فلم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس فلم کو بنانے کا میرا مقصد پیسہ کمانا نہیں ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ اور بچہ مزدوریجیسے مسئلے پر لوگوں کو بیدار کرنا ہے۔ اس فلم کو فلم فیسٹیول میں لے جانے کا منصوبہ ہے۔ بچوں سے منسلک اس فلم میں سنجیدہ موضوع کے ساتھ مزاحیہ عناصر بھی شامل کئے گئے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: To work with children difficult task says film director n agarwal in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply