سلمان خان کی ایک اورفلم300 کروڑ روپے کے کلب میں شامل

نئی دہلی:بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی ایک اور فلم نے باکس آفس پر 300کروڑ وپے کی آمدن کی۔ 300کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی علی عباس ظفر کی ہدایت میں بنی سلمان اور قطرینہ کیف کی جوڑی پر مشتمل فلم ٹائیگرزندہ ہے ، 22دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔یہ فلم 2012 میں ریلیز ہوئی فلم ایک تھا ٹائیگر کی سیکوئل ہے۔
ریلیز کے پہلے ہفتے میں فلم نے 206.04کروڑ روپے کی شاندار کمائی کی تھی۔ صنعت و تجارت تجزیہ کار ترون آدرش نے ٹویٹ کیا ہے کہ فلم ”ٹائیگرزندہ ہے“ نے16ویںدن 300کروڑ کے ہندسہ کو چھولیا ہے۔سلمان خان کی یہ تیسری فلم ہے جس نے 300کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔اس سے پہلے سلمان کی فلم سلطان اور بجرنگی بھائی جان نے بھی باکس آفس پر 300کروڑ کی کمائی کی تھی۔
یہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی ٹائیگر زندہ ہے نے اپنے زندہ ہونے کا احساس دلایا ہے ۔اور محض15روز میں ہی عالمی سطح پر فلم کی آمدن 500کروڑ روپے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tiger zinda hai box office collection in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply