ٹائیگر شراف فلم ”اوینجرس“ کی ہندوستانی میں نقل پیش کرناچاہتے ہیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف ہالی وڈ فلم ”اوینجرس“ کی ہندوستانی زبان میں تھوڑی تبدیلی کے ساتھ نقل پیش کرنا چاہتے ہیں۔ٹائیگر شراف نے اپنی آنے والی فلم”اے فلائنگ جٹ“ میں سپر ہیرو کا کردار ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک دن وہ ہالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ”اوینجرس“کا ہندستانی ورژن بنائیں گے، ہالی ووڈ میں ”اسپائیڈر مین، سپرمین ، کیپٹن امریکہ“ جیسی فلمیں ہیں اور ہندستان میں بھی ”دا اوینجرس“ بنائی جائے گی کیونکہ ہمارے پاس ”کرش، را۔ون اور اب اے فلائنگ جٹ“ جیسی فلمیں ہیں۔
انہوں نے کہا “تمام فنکار واقعی سخت محنت کر رہے ہیں فرق صرف اتنا ہے کہ ہندستانی اداکاروں کی کچھ حدیں ہیں۔اس میں صرف بجٹ کا فرق ہے۔اصل میں ہندستانی آرٹسٹ جو کر سکتے ہیں وہ کردار وہ ادا نہیں کر سکتے۔
جیسے ہم رقص کر سکتے ہیں، گانا گا سکتے ہیں، فائٹ اور بہت کچھ کر سکتے ہیں لیکن وہ نہیں کر سکتے۔ہمارے پاس بہترین صلاحیت موجود ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tiger shroff wants an indian version of the avengers to be made someday in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply