ٹائیگر شروف نے پرستاروں کو کسی ایکشن کی نقل نہ کرنے کی تلقین کی

ممبئی:فلم اداکارٹائیگر شروف نے اپنے تمام پرستاروں سے استدعا کی ہے کہ وہ کبھی بھی خود کسی ایکشن کی نقل کرنے کی کوشش کر کے اپنی جان جوکھم میں نہ ڈالیں۔
ٹائیگر نے ایسا ایک پرستار کے اس ویڈیو کو دیکھ کر کہا ہے جس میں اس نے ایک اسٹنٹ کے ذریعہ انہیں اپنی جانب متوجہ کرنا چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اداکار جب اس قسم کا سین کرتا ہے تو تو وہ سخت حفاظتی بندوبست اور پیشہ وروں کی موجودگی میں کرتا ہے۔
اداکار خود بھی کبھی اپنے طور پر ایسا کرنے کی کوشش نہیں کرتے ہیں ۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی۔

Title: tiger shroff urges fans not to try action sequences | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply