ٹائیگر شروف کی فلم باغی3کی شوٹنگ دسمبر میں چین میں شروع ہوگی

ممبئی: ٹائیگر شروف کی اداکاری سے آراستہ باغی سریز کی ابھی دوسری قسط ریلیز ہوئی نہیں ہے کہ اس کی تیسری قسطکی شوٹنگ کرنے کے پروگرام کا اعلان کر دیا گیا۔
اس فلم کی شوٹنگ دسمبر 2018میں چین میں شروع کی جائے گی۔لیکن ابھی اس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔لیکن ایسا محسوس کیا جارہا ہے کہ با غی 2کی کامیابی دیکھ کر ہی باغی تھری 2020میںریلیز ہو سکتی ہے۔
اس سریز کی باغی 2 آئندہ ماہ 30مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فاکس اسٹار اسٹوڈیوز کی پیش کش اور ناڈیاڈ اوالا گرینڈسن انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ساجد ناڈیاڈ والا کے ذریعہ پروڈیوسر باغی2کی ہدایت کا ر ای احمد خان نے کی ہے۔

Title: tiger shroff to start baaghi 3 in december | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply