بالی ووڈ گلوکار سونو نگم کی جان کو خطرہ

ممبئی:مہاراشٹر اسٹیٹ انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ نے ممبئی پولس کو ہوشیار کیا ہے کہ بالی ووڈ گلوکار/اداکار سونو نگم کی جان کو خطرہ ہے ۔اس کی رپورٹوں کے مطابق سونو کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
خفیہ ایجنسی کے ایک اہلکار کے مطابق ایجنسی نے نگرانی کرنے کے بعد ممبئی پولس کو متنبہ کیا ہے کہ سونو نگم کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔اب آگے اس معاملہ کو دیکھنا ممبئی پولس کی ذمہ داری ہے۔
ہدایت نامہ ممبئی پولس وی آئی پی پروٹکشن برانچ کو بھی بھیج دیا گیا ہے کہ گلوکارکی کسی بھی عوامی مقام پر یا کسی فنکشن میں جان لی جا سکتی ہے ۔
تاہم پروٹکشن برانچ کے ایک اہلکار نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ سونو نگم کو کس سطح کی سیکورٹی بہم پہنچائی گئی ہے اور کتنے وقت تک کے لیے دی گئی ہے۔

Title: threat to sonu nigams life security beefed up | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply