فلم ”زیرو‘ کاٹریلر دیکھ کر ماہرہ خان شاہ رخ خان کو یہ کیا کہہ گئیں

نئی دہلی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’ زیرو‘ کا نیا ٹریلر عید کے موقع پر ریلیز کیاگیا ، عید کے موقع پر خاص طو ر سے ریلیز کئے گئے اس ٹریلر میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کی زبردست اداکاری دیکھنے کو ملی۔

خاص بات یہ ہے کہ شاہ رخ کی فلم کا یہ ٹریلر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھی بہت پسند آیاہے ۔ ماہرہ خان سے ٹوئٹر پر ایک چیٹ سیشن کے دوران ان کے ایک فین نے سوال کیا” آپ نے فلم زیرو کا ٹریلردیکھا ، کیا آپ کو پسند آیا“؟ ٹوئٹر صارف کے اس سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا” ہاں! وہ سب سے اچھے ہیں! Yes. He’s the best‘۔

یا د رہے کہ ماہرہ خان فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ پردہ سیمیںپر نظر آ چکی ہیں۔ اس فلم میں ان کی اداکاری کی کافی تعریف ہوئی تھی۔ فلم رئیس ماہرہ خان کی بالی وڈ میں ڈبیو فلم تھی۔

غور طلب ہے کہ آنند ایل رائے کے ہدایت میں بن رہی فلم ’ زیرو‘کی شوٹنگ جاری ہے ، اس فلم میں شاہ رخ خان ایک چھوٹے قد کے لڑکے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم کرسمس کے موقع پر 21دسمبر2018کو سنیما گھروں میں دیکھائی جائے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: This is what pakistani actress mahira khan has to say after watching shah rukh khans zero in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply