ڈائریکٹر اشوتوش گواریکر کی فلمو ں میں خواتین کا کردار کافی مضبوط ہوتا ہے : کیرتی سینن

نئی دہلی: فلم ’ پانی پت‘ میں جلد ہی نظر آنے والی اداکارہ کیرتی سینن کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ ڈائریکٹر اشوتوش گواریکر کی فلموں میں خواتین کا کردار کافی مضبوط ہوتا ہے۔

حال ہی میں فلم ’ پانی پت ‘ کے تشہیری انٹرویو میں کیرتی سینن نے کہا کہ ’جہاں تک مجھے لگتا ہے اشوتوش گواریکر اپنی فلموں میں کبھی بھی خواتین کے کردار کو کمزور نہیں دکھاتے۔ شاید یہ ان کی خاصیت ہے کیونکہ ان کی زندگی میں بھی مضبوط خاتون ہے ۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اشوتوش نے فلم پانی پت میں میرے پاروتی بائی کے رول کو بطور عورت ایسا ڈھا لا ہے جو لڑائی لڑسکتی ہے اور اپنی ساتھی خواتین کی حفاظت بھی کر سکتی ہے ، یہ ایک کردار میں جان پھونکنے جیسا ہے ، جب آپ اس طرح کے کردار ادا کر تے ہیں تو آپ کو خود پر فخر ہوتا ہے۔

کیرتی نے مزید کہا کہ ا س کردار کو کرنے سے پہلے ا سکے بارے میں سرچ کرنا شروع کیا ، اس میں مجھے سوائے بنیادی معلومات کے کچھ نہیں ملا، میں نے اتنا جانا کہ وہ کب پیدا ہوئیں تھیں ان کا سفرکیسا تھا اور کیسے ان کا انتقال ہوا ، مگر اشوتوش گواریکر سر نے فلم میں کافی کچھ جوڑا ہے، فلم میں میرے لئے تاریخ کی کتاب آشو سر ہی تھے ، میرے حساب سے وہ تاریخ کی کسی بھی کتاب سے زیادہ بہتر ہیں، صرف اس لڑائی کی ہی بات نہیں ہے اشوتوش سر کو تاریخ کے تمام قصوں کی اچھی جانکاری ہے۔

خیال رہے کہ فلم ’ پانی پت‘ 6دسمبر کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی، اس فلم اداکارہ سنجے دت، ارجن کپور اور اداکارہ کرتی سینن ، جینت آمان ، پدمنی کولہا پوری ، کنال کپور جیسے ستارے نظر آئیں گے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: This is what kriti sanon has to say on playing parvati bai in ashutosh gowarikers panipat in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.