کرینہ کپور12 کلو وزن گھٹ کم کرنے میں کامیاب

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنا وزن 12 کلو کم کر لیا ہے۔ کرینہ کپور ان دنوں وزن کم کرنے کے لئے کافی محنت کررہی ہیں۔ دسمبر میں بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد سے ہی وہ جسمانی طور پرپرانی وضع قطعمیں واپس آنے کے لئے کافی محنت کر رہی ہیں۔ زچگی کے بعد کرینہ ابتدا میں یوگا اور ہلکی پھلکی ورزش کرتی تھیں لیکن اب کرینہ نے اپنے معمولات میں پیلاتس ورزش کو بھی شامل کر لیاہے۔ کرینہ کافی عرصے سے معروف غذائیت داں رجوتا دیویکر کی تجویز کردہ غذاؤں پر عمل کرتی آئی ہیں۔
اس کا اثر یہ ہوا ہے کہ کرینہ نے اب تک 12 کلو وزن کم کر لیا ہے اور اب بھی ان کی توجہ اور وزن کم کرنے پر ہے۔ دوران حمل کرینہ کا 18 کلو گرام وزن بڑھ گیا تھا۔ کرینہ نے کہا کہ وہ وزن میں کمی جلدی میں نہیں کرنا چاہتیں۔ کرینہ نے کہا “میرا ہدف صرف وہ وزن کم کرنا ہے جو میں نے اس دوران بڑھایا تھا۔ میں خود کو ہلکا، خوش اور توانائی سے بھرا محسوس کرنا چاہتی ہوں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: This is what kareena kapoor khan is doing for weight loss in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply